0

جنگیں ہتھیاروں سے نہیں، ایمان اور حوصلے سے جیتی جاتی ہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومیں جنگ ہتھیاروں سے نہیں ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں، بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

یومِ دفاع کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، جب افواج نے وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ شہداء کی قربانیاں اور جوانوں کی جرأت و بہادری ہماری پہچان ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 6 ستمبرکو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ رات کی تاریکی میں حملہ آور بزدل دشمن کو پاک فوج نے داندن شکن جواب دیا۔ افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں اور فوجی جوانوں کی جرأت و بہادری ہماری پہچان اور فخر ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ تاریخِ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ دفاعِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply