حال ہی میں قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے والے سردار اختر مینگل پارلیمنٹ کو الوداع کہہ کر خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کے قریبی ذرائع کے مطابق انہوں نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے سے قبل کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا تھا۔ اس فیصلے سے اُن کے گھر والے بھی بے خبر تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جن دو سے تین افراد کو علم تھا کہ اختر مینگل اتنا بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں، ان میں ایک محمود خان اچکزئی شامل تھے جبکہ دوسرا سرپرائز انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کو خیرباد کہتے ہوئے دیا۔
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اختر مینگل خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں، ان کے بیرون ملک جانے کے بارے میں بھی کم لوگوں کو ہی علم تھا۔