0

یوم دفاع وطن، صدر مملکت اور وزیر اعظم کا خصوصی پیغام

اسلام آباد: یوم دفاع وطن پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے غازیوں اور شہیدوں کو سلام پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ ہم سب دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔ ادارے بھی دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یوم دفاع ہمارے دفاع اور استقلال کی علامت بن چکا ہے۔ ہماری افواج کا حوصلہ اور فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد اور خود مختار مملکت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ شہدا کے جذبے کو اپنے دلوں میں بسا کر ہی پاکستان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply