0

8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرت مند کارکن ہیں، علی محمد خان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرت مند کارکن ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے کیس میں توقع تھی فیصلہ آئے گا اور ان کی جان چھوٹے گی۔ وکلاء پر اعتماد ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی کیسز سے جان چھوٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے سے ان کی عزت کم نہیں ہو گی۔ 8 ستمبر کے جلسے پر بانی پی ٹی آئی پر امید ہیں اور 22 اگست کا جلسہ بانی پی ٹی آئی نے دل پر پتھر رکھ کر منسوخ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ختم نبوت کے سلسلے میں مذہبی جماعت کہ وجہ سے جلسہ مؤخر کیا تھا۔ ہمارا 8 ستمبر کا جلسہ بھرپور اور پر امن ہو گا۔ جلسے میں ہم اپنی تربیت ثابت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کو کارکنان ثابت کریں گے کہ ہم غیرت مند کارکن ہیں۔ ہر ضلع میں درخواست جمع کروائیں گے کہ پنجاب اور دیگر حصوں سے آنے والے کارکنان کو روکا نہ جائے۔ جلسے میں حقیقی آزادی اور آزاد عدلیہ کی بات ہو گی۔ آپ کہتے تھے مہنگائی ختم ہو گی، بے روزگاری ختم ہو گی۔ کیا یہ سب آپ نے کیا۔ مینگل کا استعفیٰ آپ کی حکومت پر عدم اعتماد ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بلوچستان پر نظر رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply