0

اسرائیلی حملوں سے دیرپا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں سے دیرپا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی افواج کی جانب سے لبنان پر فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں اور لبنان پر حملے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملے عالمی قانون، لبنان کی خودمختاری اور جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسرائیل کے طاقت کے بے دریغ استعمال سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فضائی حملوں سے علاقائی عدم استحکام کو ہوا مل رہی ہے، اور اسرائیلی حملوں سے دیرپا امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں لبنان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اور عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اسرائیلی کو جوابدہ ٹھہرائیں۔عالمی برادری مزید کشیدگی کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن، انصاف اور عالمی قانون کے اصولوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply