0

عیدالاضحی پر قیدیوں کی سپیشل ملاقاتیں، احکامات جاری

لاہور: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیرنے عیدالاضحی کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمراسیران کو عید کے پہلے اور دوسرے دن صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک اپنے قریبی عزیزوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

ملاقات صرف والدین، بہن/بھائی، بیٹا/بیٹی یا بیوی سے کرائی جائے گی، دیگر رشتہ دار یا دوست شامل نہیں ہوں گے، ملاقات انٹرویو شیڈ میں ہوگی، ڈیوڑھی میں اجازت نہیں دی جائے گی۔

لواحقین کی جانب سے لایا گیا کھانا مکمل تلاشی کے بعد قیدیوں کو دیا جائے گا۔کسی بھی بدنظمی سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی اورسٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply