0

عمران خان کی جیل میں 115 شخصیات سے 450 ملاقاتیں

اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں 250 دنوں میں 115 شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ستمبر 2023 سے مختلف شخصیات کو مجموعی طور415 مرتبہ بانی تحریک انصاف کو ملنے کا موقع ملا، جیل کی 37 سالہ تاریخ میں نوماہ کے عرصے میں یہ کسی بھی قیدی کی سب سے زیادہ ملاقاتیں ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملنے والوں میں نیب، ایف ٓائی اے اور پولیس اہلکاربھی ملاقاتوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے، پچھلے دوماہ میں بانی پی ٹی ٓائی مختلف شخصیات کی 138 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے سب سے زیادہ عمیر نیازی نے 25 دفعہ جیل میں ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں ان کی اہلیہ، خاندان کے افراد، پارٹی رہنما، وکلاء اور ڈاکٹرز شامل ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمی خان کی 20 کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، بہنوں حلیمہ خان، نورین نیازی اورعلیمہ خان کی 15 بارملاقاتیں کرائی گئی، اہلیہ بشری بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے 16 ملاقاتیں ہوئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی 18 بار ملاقاتیں ہوئی، پارٹی رہنما شیر افضل مروت 17، شعیب شاہین 13 اور رؤف حسن کی 8 ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی سے چھ ملاقاتیں ہوئیں۔

سابق صدر عارف علوی کی بانی پی ٹی آئی سے ایک ملاقات ہوئی، انتظار حسین پنچوتہ نے بانی سے دس جبکہ نعیم حیدر پنچوتہ نے 8 بار ملاقات کی، فروری 2024 میں بانی پی ٹی آئی کی سب سے زیادہ 74 ملاقاتیں ہوئی۔

اپریل میں 64 ملاقاتیں، جون میں 57 ملاقاتیں پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے ہوئی، نومبر 2023 میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں سے 52 جبکہ اکتوبر میں 43 ملاقاتیں ہوئی ہیں، عمران خان جیل میں امیرترین قیدی بھی ہیں جسکے جیل اکاونٹ میں لاکھوں روپے موجود ہیں اور انکی سیکیورٹی اور سٹاف پرکروڑوں کے اخراجات آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply