0

بھارت سے دریائے چناب کا پانی روکا نہ جا سکا

اسلام آباد: بھارت نے دریائے چناب کا پانی روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا۔

بھارت خود اپنے جال میں ہی پھنس گیا اور اسے آبی دہشتگردی الٹی پڑ گئی۔ دریائے چناب کا پانی راستہ بناتے ہوئے ہیڈ مرالہ کے مقام پر پہنچ گیا۔

بھارت نے دریائے چناب کا پانی روکنے کی کوشش کی تاہم وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا۔ دریائے چناب کا پانی راستے بناتے ہوئے ہیڈ مرالہ پہنچا جہاں پانی کا بہاؤ 14 ہزار کیوسک تک چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت اگر مزید پانی روکنے کی کوشش کرتا تو بگلیہار ڈیم ٹوٹ جاتا۔ اور اسے عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے دریائے چناب کا پانی روکنے کی کوشش کی تھی۔ اور دریائے چناب کا پانی کم ہو کر 3800 کیوسک ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply