0

سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی سرمایہ کاروں سےعربی میں گفتگو کی اور تمام معززمہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے وفد کو خوش آمدید کہنا میرے لئے اعزازکی بات ہے،سعودی ولی عہد کی سعودی عرب کو جدید بنانے کی پالیسیوں کا معترف ہوں۔

محمد بن سلمان مملکت سعودی عرب کیلئے شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں،سعودی عرب کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کرنے والے ملکوں میں شامل ہے،زراعت،آئی ٹی سمیت کئی شعبوں میں سعودی عرب ترقی کر رہا ہے۔

پاکستان کے مشکل وقت میں مدد کرنے پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں،ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کاساتھ دیا،سعودی عرب 7دہائیوں سے پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی فراخدلی کو سراہنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ،سعودی ولی عہد پاکستان کی ہر سطح پرمدد کرنے کیلئے تیار ہیں،سعودی عرب ملازمت کے مواقع کیلئے اہم ملکوں میں شامل ہے۔

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کیلئے اہم خدمات سرانجام دے رہی ہے،سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اگر آپ وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوتے تو وقت کبھی بھی آپ کا انتظارنہیں کرتا،سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے،سعودی کمپنیوں کے وفود کا پاکستان کا دورہ دونوں ملکوں کیلئے مفید ہوگا۔

حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گی ،بطور وزیراعظم یقین دلاتا ہوں کہ سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کروں گا،وہ وقت قریب ہے جب ہم کمپنیوں کی سطح پر معاہدے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply