0

میں وفاق میں خیبر پختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میں وفاق میں خیبر پختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، میں وفاق اور خیبر پختونخوا میں پل کاکردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا عاصمہ شیرازی کے ساتھ” گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حلف برداری کے بعد میں نے کہا تھا کہ ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، میری کوشش ہے کہ مل کر صوبے کیلئے کام کریں، میں وفاق میں خیبر پختونخوا کا مقدمہ لڑوں گا، میں وفاق اور خیبر پختونخوا میں پل کاکردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اپنی جگہ لیکن اس سے صوبے کے عوام متاثر نہیں ہونے چاہئیں، حلف برداری میں وزیراعلیٰ آجاتے تو صوبے کیلئے بہتر ہوتا۔

ہم نہیں سمجھتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے، گورنر راج کوئی فائدہ مند چیز نہیں، یہ ڈیلیور تو نہیں کرسکتےکہتے ہیں کہ سیاسی شہید بن جائیں گے ، دس سالوں سے ان کے دور حکومت میں آج تک صوبے کے لا اینڈ آرڈر پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی،دہشتگردی ہمارے صوبے میں بڑھ چکی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنے کیلئے وفاقی حکومت کی مدد چاہئے، انہوں نے وزیراعلی کے پی کے کو کہا کہ آپ وفاقی حکومت کو دھمکیاں دے رہے ہیں،اگر حکومت آپ کو فنڈز نہیں دے گی تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ سیاست آپ کریں لیکن وفاق کے ساتھ لڑائی نہ لیں ،تعلقات اچھے رکھیں۔

ہمارے صوبے کی پولیس کی تنخواہیں سب سے کم ہیں، آپ اگر کہے اسلام آباد آئیں گے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لے جائیں گے،آپ صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں آپ پر بھاری ذمہ داری ہے ،ایسے بیان نہیں دینا چاہیے۔ کیا آپ 9مئی کو ایک بار دہراناچاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply