0

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر منسوخ ہوگئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری 10 مئی کو ہوگی۔

تقریب حلف برداری کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے،تقریب حلف برداری اب جمعے کے روز شام پانچ بجے گورنر ہائوس لاہور میں ہوگی۔

یاد رہے 5 مئی کو بھی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری منسوخ کردی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply