0

گندم کے موجودہ بحران میں ن لیگ کی حکومت برابرکی ذمہ دار ہے،دانیال عزیز

سابق وزیر چودھری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ گندم بحران کے معاملات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن عادی مجرم ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں ”اپ فرنٹ ود مونا عالم” میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات سب کے سامنے ہیں، فیض آباد دھرنےسمیت دیگر واقعات میں کیا ہوا وہ سب کو پتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے موجودہ بحران میں ن لیگ کی حکومت برابرکی ذمہ دار ہے، میں نے خود اس سے پہلے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کی ہیں ، پہلے گندم کے اسکینڈل میں بھی حکومت ملوث تھی اور اب بھی ملوث ہے ۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گندم بحران کے معاملات کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن عادی مجرم ہے ۔ موجودہ حکومت میں سب سے زیادہ مارچ کے مہینے میں گندم درآمد کی گئی ہے۔

پروگرام میں موجود نعیم حیدرپنچوتھہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کسان پُرامن احتجاج کررہے ہیں، کسانوں کامطالبہ ہے کہ ان سےگندم سرکاری ریٹ پر خریدی جائے، ہماری 20 سے زائد درخواستیں فکس ہی نہیں ہوئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply