0

مسلم لیگ (ن) میں قیادت کی تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع

مسلم لیگ( ن )میں قیادت کی تبدیلی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

کی زیر صدارت اجلاس میں 11 مئی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے،ذرائع کے مطابق گندم بحران پر نوازشریف کو ٹیلی فون پر صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

احسن اقبال نے پارٹی قیادت کو 11 مئی جنرل کونسل اجلاس کی تیاریوں پر بریفنگ دی ،پارٹی ذرائع کا کہنا ہے11مئی کو جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی کا دوبارہ صدر منتخب کیا جائے گا۔

شہباز شریف کے پاس اس وقت وزیراعظم اور پارٹی صدارت کا عہدہ موجود ہے ،جنرل کونسل اجلاس میں نواز شریف کو صدر بنانے کی قرارداد پیش کی جائے گی۔

ن لیگ پنجاب متفقہ طور پر پہلے ہی نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد پاس کر چکی ہے۔شہباز شریف حکومتی مصروفیات کے باعث پارٹی امورکیلئے وقت نہیں دے پارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو پارٹی کا جنرل سیکریٹری بنانے کی قرارداد پیش کرنے پر مشاورت جاری ہے۔

پارٹی کو عوامی سطح پر فعال بنانے کیلئے حکومتی اور تنظیمی عہدے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ن لیگ کے پلیٹ فارم سے عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کی جائے گی۔

مرکز سمیت چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان میں پارٹی قیادت کی تبدیلی بھی زیر غورہے،مرکزی مجلس عاملہ ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply