0

پی ٹی آئی سیاسی جماعت,پارٹی پر 3 افراد کو قبضہ نہیں کرنے دوں گا، شیر افضل مروت

رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں، پارٹی پر 3 افراد کو قبضہ نہیں کرنے دوں گا۔

شیر افضل مروت نے چیئرمین پی اے سی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی ) کےفیصلے کو سیاسی کمیٹی میں ریفرنہیں کیا اور نہ ہی ابھی تک انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل میری سربراہ تحریک انصاف سے ملاقات ہے میں انہیں اس فراڈ سے متعلق ضرور بتائوں گا، ہمیں نہ تو کمیٹی اجلاس کا بتایا گیا اور نہ ہی ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی ۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہےیہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔پارٹی پر 3افراد کوقبضہ نہیں کرنےدوں گا۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی۔ شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے لیے ووٹنگ کرائی گئی، شیر افضل مروت کے حق میں اسد قیصر، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور ذلفی بخاری نے ووٹ دیا جبکہ عمر ایوب اور شبلی فراز وقاص اکرم کا نام سامنے لائے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply