0

موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،اسد قیصر

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اس جمہوریت کو جتنا نقصان اس الیکشن کمشنر نے پہنچایا کبھی نہیں ہوا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے جمہوریت کے دعوے سب فراڈ ہیں،آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اگر عدالتیں ایسے میرٹ پر فیصلے کریں، پی ٹی آئی جلد حکومت میں ہو گی،ہمیں جلسے جلوس کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ہم درخواست دے کر ہر شہر میں ہر امن احتجاج کرنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری درخواستوں کو مسترد کیا جا رہا ہے۔

اگر ہمیں احتجاج نہ کرنے دیا تو پارلیمنٹ کے ذریعے روکیں گے،ہم ڈرنے والے نہیں، ان کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply