0

سابق کپتان شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔

آئی سی سی نے اپریل کے لیے مینز کرکٹ کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو بھی پلیئر آف دی منتھ کی دوڑ میں شامل کیا ہے۔

پلیئر آف دی منتھ میں متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے محمد وسیم اور نمیبیا کرکٹ ٹیم کے گیرہارڈ ایراسمس کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 روزہ میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اسی کے ساتھ انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply