0

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 سو روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونا مہنگا ہوکر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 143 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار190 روپے تک جاپہنچی۔

اس سے قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے کا ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply