0

گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

مئی کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، رواں ہفتے درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ شہر میں گرمی کی شدت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی۔

اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔ شہر میں اس وقت مطلع صاف ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد ہے جب کہ اس وقت کراچی میں ہوائیں 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔ پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے جبکہ ہفتہ اوراتوارکو درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع سمیت آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply