0

گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ کے پی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی فارم 47 کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی، انکے گورنر کی کوئی اہمیت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں تھی کہ اپنا وقت ضائع کرتا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت اور ان کے غیر قانونی نوٹیفائیڈ گورنر کی کوئی اہمیت نہیں۔ اس سے قبل بھی کسی فارم 47 کی حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

خیال رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی طرف سے صوبائی کابینہ اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تقریبِ حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتے کو خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

فیصل کریم کنڈی سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے حلف لیا تھا۔ اس موقع پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply