0

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کاامکان ہے جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کرم، چترال، سوات، دیر،کوہستان اور بالاکوٹ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply