لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس چودھری عبدالعزیز 2016 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج بنے تھے۔
ان کاکہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مزید کام سرانجام نہیں دے سکتا۔ انہوں نے 2033 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا۔









