0

حلقہ پی پی 139، ضمنی انتخابات آج، 8 امیدواروں میں مقابلہ

صوبائی حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں آج ضمنی انتخاب کے حوالے سے پولنگ ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 139 میں ضمنی انتخاب کی تمام تیاریا ں مکمل کرلی گئی، حلقے میں آج صبح 8 سے شا م 5 بجے تک پو لنگ کا عمل جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ میں رکن صوبا ئی اسمبلی کی نشست رانا افضال کی وفا ت کے با عث خالی ہوئی تھی ۔

مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخاب میں 8 امیدواران حصہ لے رہے ہیں، 1لاکھ93 ہزار ووٹرز کیلئے 124 پو لنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، ضمنی انتخاب کے لیے 124 پریذائیڈنگ افسران 359اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ڈیو ٹی سر انجام دیں گے۔

پو لنگ پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔آج پو لنگ  پر شیخوپورہ کی حدود میں عام تعطیل کا اعلا ن کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply