0

 کراچی، پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کو  پولیس نے گرفتار کرلیا

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گھر سے حراست میِں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عطااللہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ سابق ایم این اے عالمگیر خان کو نقاب پوش افراد گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور سابق رکن قومی اسمبلی کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کو گلشن اقبال کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے انہیں اسلام آباد میں درج مقدمے میں  گرفتار کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply