مرکزی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست گیرپہیہ جام وشٹرڈائون ہڑتال آج ہوگی۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے صدارتی آرڈیننس واپسی اور اسیران کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
بعض سیاسی جماعتوں کے قائدین ،وکلاء اور تاجران کے ایک دھڑے نے اس کال کو بلاجواز قرار دیا ہے اور حکومت بھی اب جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات نہیں کررہی ہے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے آرڈیننس کو ختم نہیں بلکہ معطل کیا ہے۔