0

پاسپورٹس کی زیر التوا درخواستیں نمٹانے کیلئے اقدامات جاری

ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کی ہدایات پر نئے پاسپورٹس کی زیر التوا درخواستوں کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ امیگریشن میں کافی عرصہ سے پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں تاخیر کے مسائل درپیش ہونے پر ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال قاضی نے فوری نوٹس لیا۔

فاسٹ ٹریک کے علاوہ ارجنٹ کیٹگریزاور نارمل فیسوں کے ساتھ جمع ہونے والی درخواستوں کو رواں ماہ تک مکمل کرنے کا ہدف جبکہ روزانہ کی بنیاد پرپرنٹنگ کے حوالے سے بھی رپورٹس جمع کروانے کی ہدایات جاری کردی۔

دوسری جانب حج درخواستوں کی وصولی اور پراسس کے لیے بھی الگ کائونٹرز قائم کرنےسے صارفین نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن کی جانب سے شعبہ پروڈکشن کو اس حوالے سے ٹارگٹس سونپ دیے تھے تاکہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply