0

پنجاب حکومت نے رول 17 کی پالیسیز مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا

سرکاری ملازم کی وفات پر بیوی یا بچے کو نوکری ملنا بند، پنجاب حکومت نے رول 17 کی پالیسیز مکمل ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

موقر قومی اخبار کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے کا لفظ ختم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں،تمام صوبائی محکموں کو رول 17 کی پالیسیز مکمل طور ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974 میں ترمیم کی گئی، نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا کہ ترامیم کے بعد جہاں 17 اے کا لفظ استعمال ہوا اس کو مانا نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ رول 17 اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کسی ایک کو نوکری دی جاتی تھی، اس رول کے خاتمے کے بعد اب ایسا ممکن نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply