پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے میرے بھائی عدنان خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، ہم گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ ڈی چوک میں احتجاج اور بانی پی ٹی آئی کے اگلے حکم کا انتظار کریں گے۔
واضح رہے پی ٹی آئی کےڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اور اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کیا جا چکا ہے۔