0

استعفیٰ دے چکا ہوں اور اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں، سرداراختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ میں اپنے پر موجود بوجھ کو اتارنے پاکستان آیا، اب میں آزاد ہوں. 

اختر مینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کیا جو حیرت کا باعث ہے ، میں استعفیٰ دے چکا ہوں اب میرا اس پارلیمنٹ کا حصہ رہنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ، میرے ضمیر نے مجھے اس فیصلے پر مجبور کیا ، یہ سمجھتے ہیں غلطیوں پر معافی مانگیں گے اور مجھے منا لیں گے، میں نے سب کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن کوئی بحی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے تیا ر نہیں۔

یہ مجھ سے نہیں بلوچستان کے عوام سے معافی مانگیں ، آپ عوام سے معافی مانگیں گے تو مجھ سے بھی مانگ لیں گے۔

اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے پر موجود بوجھ کو اتارنے پاکستان آیا ، اب میں آزاد ہوں ، امید ہے کہ باقی لوگ بھی جلد اس حقیقت کا ادراک کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply