0

مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، کوہستان، سوات، بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ میر پور خا ص، عمر کوٹ، مٹھی اورتھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply