پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ایک بار پھر اگلے ہفتے تک موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا ، مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کیلئے پیش ہونا تھے۔