وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم ختم نبوت سرکاری سطح پر منائیں گے۔ قومی اسمبلی سے پہلے آزاد کشمیر اسمبلی نے ختم نبوت پر قرار داد منظور کی تھی۔ آج قانون ساز اسمبلی نے 7 ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کی قرار داد منظور کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔ ہم نے لوگوں سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا اور عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چوہدری انوار الحق نے کہا کہ 3 ماہ سے بجلی 3 روپے فی یونٹ دی جا رہی ہے۔ اس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت میں وہ معجزاتی کام ہوئے ہیں جن کا تصور تک نہیں کیا جاسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کے شہریوں سے کیا وعدہ پورا کیا۔ حکومت پاکستان ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ کشمیر کے عوام کو صحت کی سہولت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ 15 سے 16 ماہ پہلے اتحادی حکومت قائم ہوئی اور اتحادی حکومت کے قیام کے بعد بے چینی تھی۔ ان معاملات میں موجودہ حکومت کی غلطی نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ میگا ترقی پروجیکٹ پر آزاد کشمیر کے عوام سے 2 اچھی خبریں ہیں۔ نیلم سے تعلق والا جاگرہ منصوبہ بھی ختم ہوچکا تھا۔ جاگرہ منصوبے سے بجلی پیدا ہونی تھی۔ ختم ہوئے منصوبوں کو زندہ کرنا نئے منصوبے کی نسبت مشکل کام ہے اور موجودہ حکومت کی کوتاہیاں ہوں گی لیکن بدنیتی نہیں۔ نیتوں کی بنیاد پر عوام کی دعائیں کام کر رہی ہیں۔