0

تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کی فہرست میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق پرانی فہرست میں شامل ناموں کو بھی تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے تبدیل شدہ فہرست اور نام رکھے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت کو سابقہ فہرست میں موجود چند ناموں پر تحفظات ہیں۔ نئے نام قیادت کی مشاورت سے شامل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے لیے نئی فہرست تیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی فہرست کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply