0

اسلام آباد میں جلسے سے ایک دن پہلے پی ٹی آئی کوبڑا جھٹکا

سکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کردیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام اور دیگر سکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی،پی ٹی آئی  دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔

اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سکیورٹی کی موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمد، سکیورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply