0

پنجاب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم 6 دن بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور: حکومت پنجاب نے 6 سے 11 محرم الحرام تک صوبے میں سوشل میڈیا کو بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے مذہبی انتہاپسندی اور مذہبی منافرت کے واقعات سے بچنے کے لیے 6 سے 11 محرم تک صوبے میں سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب مواد اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

محکمہ داخلہ پنجاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 6 محرم سے 11 محرم تک پنجاب بھر میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹک ٹاک کو بند رکھا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply