0

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال،اوگرا کااہم بیان سامنے آگیا

اوگرا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپس کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے جمعے کی صبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے ٹیکس واپس لینے کامطالبہ کیا گیا مگر نہیں مانا گیا،ہڑتال کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ بھی ممکن ہے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ وزیرخزانہ،چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین اوگراسےملاقاتیں ہوئیں،کوئی نتیجہ نہیں نکلا، حکومت جب تک ٹیکس واپس نہیں لیتی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ملک بھر میں 14 ہزار ڈیلرز اپنے پمپس 5 جولائی سے بند کر دیں گے،علاوہ ازیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران پی ایس او کے پمپس کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply