0

شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ امریکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کا سرپرست ہے۔ امریکہ بموں اور بھوک سے مرنے والے معصوم بچوں اورعورتوں کے قتل عام میں برابرکا شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کی چمپئن شپ کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔ ‏غلامی اور چاپلوسی اور کیا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply