0

عیدالاضحیٰ پر پنجاب میں درجہ حرارت بڑھنے کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے عید کےدنوں میں صوبے میں درجہ حرارت  بڑھنے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 7سے 12 جون تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے خدشات ہیں۔

آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply