عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران لاہور کی عدالتوں میں ڈیوٹی ججز مقرر کردئیے گئے ہیں،ضلعی کچہری، ماڈل ٹاؤن اور کینٹ کچہری میں مجسٹریٹس ڈیوٹی دیں گے۔
ضلعی کچہری میں بشریٰ انور، محمد کاشف پاشا، سمیرا جبار اور حمیدالرحمان ڈیوٹی دیں گے،ماڈل ٹاؤن کچہری میں ارشد حسین، آصف طاہر اور عبدالحفیظ ڈیوٹی دیں گے۔
اسی طرح کینٹ کچہری میں محمد معظم احمد، اعجاز احمد اور صبیحہ شہناز ڈیوٹی سر انجام دیں گی،5جون کو تینوں تحصیلوں میں مجسٹریٹس شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔
بیل بانڈز اور رہائی کے احکامات کیلئے مجسٹریٹس کو مقرر کیا گیاہے۔









