کراچی میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پاک کالونی گرلز پبلک اسکول کے قریب پیش آنے والے دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
نیو کراچی میں تیزرفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا جبکہ ماڑی پور روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کیں، شہریوں نے سیکیورٹی اور ٹریفک کنٹرول مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔









