0

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس نہ لگانا خوش آئند ہے: نواز شریف

سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر نیا ٹیکس نہ لگانے کے فیصلہ بہت اچھا اورعوام دوست فیصلہ ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس واپسی پر میڈیا سے مختصرگفتگو کہا کہ ” شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی؟ یہ بات میں نے ابھی سنی ہے، تبصرہ بعد میں کروں گا۔”

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نے اپنی صحت سے متعلق سوال پر مختصر جواب دیا کہ “اللہ کا شکر ہے، طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔”

میڈیا سے گفتگو مختصرمگرپُرسکون ماحول میں ہوئی اور نواز شریف فوری طور پر اندر چلے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply