0

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں،

جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر اختلافی نوٹ میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے نیب ترامیم کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کر دیا ۔ جس میں کہا گیا کہ کیس کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست منظور کی جاتی ہے، بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے براہ راست نشر کرنا ضروری ہے۔

اختلافی نوٹ کے مطابق نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر 2023 اور رواں سال 14 مئی کی سماعت براہ راست نشر ہوئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply