0

پی ٹی آئی چیئرمین اور رؤف حسن کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے شیخ مجیب الرحمان سے متعلق ٹویٹ کے کیس میں بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کیخلاف ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ رؤف حسن اور بیرسٹر گوہرایف آئی اے میں  پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرائیں۔

ایف آئی اے دونوں کو نہ ہراساں کرے اور نہ تادیبی کارروائی کرے ،ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے 25 جون تک جواب طلب کرلیا گیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایف آئی اے طلبی نوٹسز کیخلاف تحریری حکم جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply