0

ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ، روپیہ تگڑا ہو گیا ، دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے  17 پیسے کا ہو گیا۔

منگل کو کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 278.36 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 117 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 74 ہزار 555 کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply