0

پنجاب، خیبر پختون خوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختون خوا اور ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال جہلم میں بارش کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب مغربی سسٹم کے اثرات کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور مطلع جزوی ابر آلود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

گرمی کی شدت 33 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وادی نیلم میں وقفے وقفے سے گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام، سیاحتی مقام کیرن، اپر نیلم، شاردہ اور کیل میں بارش سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے، بارش کی وجہ سے ندی نالوں کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply