0

چیئرمین پی اے سی کا معاملہ، شیر افضل مروت کی پارٹی رہنماؤں نے مخالفت کر دی

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کر دی۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے نام پر اپوزیشن کے اندر بھی اختلافات سامنے آ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر اور زین قریشی نے پی اے سی کی چئیرمین شپ کے لیے لابنگ شروع کر دی۔ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شیر افضل مروت کو چئیرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق ارکان نے رائے دی ہے کہ پارٹی کے سینیئر ارکان میں سے کسی کو یہ اہم کمیٹی کی چئیرمین شپ دینی چاہیے تاہم اختلافات کی وجہ سے اپوزیشن نے ابھی تک کوئی نام اسپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت سے بھی اس معاملے پر کوئی رابطہ نہیں کیا۔ حکومت کی حمایت کے بغیر اپوزیشن ارکان میں سے کوئی بھی پی اے سی کا چئیرمین نہیں بن سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply