0

کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے مسافر کوچ سروس معطل

مالکان نے کوئٹہ سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے مسافر کوچ سروس معطل کردی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوچ مالکان نے اپنی مسافر کوچز ائیر پورٹ پر کھڑی کردی ہیں۔

کوچ مالکان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہوں پر بھتہ خوری اور بے امنی کی وجہ سے کوچ سروس کو معطل کیا ہے۔

مسافر کوچز کے مالکان کا کہنا تھا کہ شیرانی میں کوچ کو جلایا گیا، حکومت اس کا معاوضہ دے اور ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply