0

کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم حق خود ارادیت پر کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوم حق خود ارادیت مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن بھائی کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔ جبکہ پاکستان کشمیر کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

مریم نواز نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیرکاز کو متعلقہ فورم پر اجاگر کر رہی ہے۔ تاہم عالمی برادری کشمیری عوام کو جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری جدوجہد ہے۔ اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply