0

لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ ،ریڈ الرٹ جاری

لاہور کو سموگ کے نئے سپیل کا خطرہ ہے جس کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں میں بھارتی ہواؤں کا رخ پاکستان کی طرف ہو گا، لاہور اور اس کے گردونواح میں داخل ہونیوالی ہوا کی رفتار 4 سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کا امکان ہے،دوسری جانب سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کا مسئلہ پوری دنیا میں ہے ،پورا سال لاہور کی فضا میں سانس لینا خطرناک ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سموگ پر قابو پانے کیلیے کسان کو مشینری فراہم کر رہے ہیں،اسموگ کیلئے 8ماہ پہلے کام شروع کر دیا تھا،غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply