اسلام آباد: جماعت اسلامی نے بھی 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ پاکستان میں درخواست دائر کر دی۔
جماعت اسلامی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سینیارٹی کے مطابق ہو گا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کا تقرر کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل بھی معطل کی جائے۔ جبکہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے خلاف ہے۔ جبکہ درخواست میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔