پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوامیں تعلیم کارڈ کا اجرا کیا گیا ہے۔ اور بچیوں کو وظائف بھی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی رہنمائی ضروری ہے۔ جبکہ بچوں پر تشدد نہیں کرنا چاہیے۔ درسگاہوں میں بہتر ماحول فراہم کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک اور قوم کے لیے کچھ نیا کرنا ہے۔ بچوں کو اسکولوں میں جانے کا موقع دیا گیا۔ اور صوبے کے اسکولوں میں فرنیچر فراہم کریں گے۔ کرائے پر عمارتوں میں اسکول شروع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر مسائل کو حل کرنا ہے۔